اقراء عزیز نئے کیریئر کا آغاز کر رہی ہیں؟

October 01, 2020

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والی اداکارہ اقراء عزیز نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کر کے مداحوں کو شش و پنج میں ڈال دیا ہے۔

اقراء عزیز کی جانب سے شیئر کی گئی بغیر کسی آواز کے اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ متعدد صفحات پر انہماک کے ساتھ کچھ لکھ رہی ہیں اور مصروف نظر آ رہی ہیں۔


اقراء عزیز نے اپنی اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے ساتھ میں ایک کیپشن بھی لکھا ہے جس میں انہوں نے کسی نئے کام کے آغاز کا حوالہ دیا ہے اور ساتھ میں ’بسم اللّٰہ‘ اور ’پریپیئرنگ‘ یعنی تیاری جاری ہے جیسے ہیش ٹیگ بھی استعمال کیے ہیں۔

اقراء عزیز نے اپنی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ساتھ میں اپنے مداحوں کو بتایا ہے کہ ’انہوں نے کچھ نیا کیا ہے جو کہ بہت دلچسپ اور سنسنی خیز ہے، اور اب وہ انتظار کر رہی ہیں کہ اُن کے مداح اُن کا نیا کام دیکھیں۔‘

اقراء کی اس پوسٹ پر اُن کے مداحوں کی جانب سے ہزاروں لائیکس اور کمنٹس آ چکے ہیں، اقراء کے مداحوں کی جانب سے قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ یا تو اقراء نے فلم انڈسٹری میںقدم رکھ دیا ہے یا پھر اب وہ اسکرپٹ رائٹنگ کی جانب آ گئیہیں۔

واضح رہے کہ اقراء عزیز کی جانب سے اپنی پوسٹ پر کسی قسم کا کوئی اشارہ نہیں دیا گیا ہے کہ وہ کس پروجیکٹ یاکیا نیا کرنے جا رہی ہیں۔