بینک کے قرضہ سے کیا ہوا کاروبار حلال ہے یا نہیں ؟

October 02, 2020

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال:۔ ايک شخص نے بينک سے قرضہ ليا اور کاروبار کیا ۔کاروبار سے اسے نفع بھی ہوا۔اب اس کانفع حلال ہے یا نہیں ؟

جواب:۔بینک سے سودی قرضہ لینا تو حرام ہے، لیکن اگر کسی نے لے لیا اور اس سے کاروبار کیا ہو تو کاروبار حلال ہے اور اس سے اگر نفع ہوا ہو تو نفع بھی حلال ہے۔