بھارت نے کشمیریوں کے حقوق غصب کر رکھے ہیں، منیر اکرم

October 07, 2020

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت نے ستر سال سے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حقوق غصب کیے ہوئے ہیں۔

عالمی ادارے کی جنرل اسمبلی کی کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے منیر اکرم کا کہنا تھا کہ بھارت دہشت گردی کا الزام لگا کر کشمیریوں کی جائز جدوجہد آزادی کو دبا نہیں سکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی کی حکومت میں اسلاموفوبیا باقاعدہ ریاستی پالیسی کے تحت جاری ہے۔