مالکن کا حکم ماننے والی فرمانبردار بلی

October 07, 2020


اکثر لوگوں کو پالتو جانور رکھنے کا شوق ہوتا ہے اور لوگ ان سے اپنا دل بھی بہلاتے نظر آتے ہیں، مگر مزہ اس وقت آتا ہے جب پالتو جانور اپنے مالک کی باتوں کو بھی سمجھنا شروع کردیں اور ان پر من و عن عمل کریں جیسا ان کے مالکان کہتے ہیں، تو پھر جانور رکھنے کا مزہ ہی دو بالا ہوجاتا ہے۔

انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون اپنی پالتو بلی کو بالکل بچوں کی طرح سمجھاتی نظر آرہی ہیں اور خاتون جیسا بولتی ہیں بلی ویسا ہی عمل کرتی ہے ۔

خاتون اپنی بلی کو گھومنے کا اشارہ کرتی ہیں، تو بلی بالکل خاتون کے انداز میں ہو بہو گھومنا شروع کردیتی ہے، بلی کی مالکن اسے آنکھیں بند کرنے کا حکم دیتی ہیں تو وہ اپنی آنکھیں بند کرلیتی ہے، جبکہ خاتون اسے کچھ کھانے پینے کو دیتی ہیں تو بلی وہ چیزیں کھانا شروع کردیتی ہے۔