پی ڈی ایم کی قیادت کا حق مسلم لیگ ن کا تھا، حافظ حسین احمد

October 08, 2020

جمعیت علماء اسلام (ف) کے ترجمان حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم )کی قیادت کی ذمے داری اور حق مسلم لیگ (ن) کا تھا۔

حافظ حسین احمد نے کہا کہ ہماری طرف سے مسلم لیگ ن کو پیش کش بھی کی گئی تھی، لیکن انہوں نے ایثار کیا اور اسے بہتر سمجھا۔

ترجمان جے یو آئی ف نے کہا کہ ماضی میں بھی ایسا ہوچکا ہے، اس حوالے سے پروپیگنڈہ کرنے والے احمقوں کی دوزخ میں رہتے ہیں۔