ٹرمپ کا بائیڈن کے ساتھ ورچوئل صدارتی مباحثے میں شرکت سے انکار

October 08, 2020

امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے حریف جو بائیڈن کے ساتھ ورچوئل صدارتی مباحثے میں شرکت سے انکار کر دیا اور کہا آن لائن مباحثے میں اپنا وقت ضائع نہیں کروں گا۔

صدر ٹرمپ کی انتخابی مہم کے دفتر نے ٹرمپ کے صدارتی مباحثے میں شرکت کے بجائے انتخابی ریلی میں شرکت کرنے کی تصدیق کردی۔

امریکی میڈیا کو ٹیلی فون پر انٹرویو دیتے ہوئے صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ وہ اب بہت بہتر محسوس کر رہے ہیں اور اتنے زیادہ بہتر ہیں کہ انتخابی ریلیوں میں شرکت کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ متعدی مرض میں مبتلا نہیں ہیں، علاج کے لیے ایسٹرائیڈز ہی استعمال کر رہے ہیں اور جلد کورونا وائرس کا ٹیسٹ دوبارہ کرائیں گے۔

ٹرمپ نے افغانستان سے امریکی فوجیوں کو رواں برس کے آخر تک واپس بلانے کا بھی بتایا۔