چین، دل دہلا دینے والا حادثہ

October 10, 2020

چین کے ہاٹ ایئربلون سینٹر کا ملازم اپنی پہلی پرواز کے دوران غفلت کے باعث بلون سے گر کر ہلاک ہوگیا، یہ اس کی ملازمت کا بھی پہلا دن تھا۔

ملازم نے بلون کی لینڈنگ کے دوران غفلت برتی جس کے باعث وہ باسکٹ سے پھسل گیا اور تیس فٹ بلندی سے زمین پر جاگرا، اسے تربیت کے دوران جن امور پر غور کا کہا گیا تھا وہ اسے مدنظر نہیں رکھا۔

یہ واقعہ چینی صوبے ہونان میں پیش آیا، مذکورہ شخص نے اپنی ٹریننگ مکمل کرکے پہلے دن ملازمت پر آیا تھا اور وہ پرواز بھی اس کی پہلی تھی لیکن بدقسمتی سے حادثے کے بعد موقع پر ہی اس کی موت ہوگئی۔

متعلقہ ادارے کا کہنا تھا کہ ملازم ایک یونیورسٹی کا طالب علم بھی تھا جبکہ ساتھی ملازمین کے مطابق اسے بہت مختصر گھنٹے کی ٹریننگ دی گئی تھی جو حادثے کی وجہ بنی۔