سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 221 کیسز، 6 اموات

October 10, 2020

وزیرِاعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 221 کیسز کی تصدیق ہوئی، صوبے میں اب تک کورونا کے ایک لاکھ 40 ہزار 131 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

کورونا وائرس کی صورتحال میں اپنے بیان میں مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید 6 مریض انتقال کر گئے، اس طرح صوبے میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 2 ہزار 549 ہوگئی ہے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 237 مریض صحت ہوئے، یوں صحت یاب مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 32 ہزار 796 ہوچکی ہے۔