سرٹیفائیڈ جعلساز مریم صفدر اب عوام کو چکمہ دے رہی ہیں، شہباز گل

October 14, 2020

اسلام آ باد (آئی این پی )معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ عدالتوں سے سرٹیفائیڈ جعلساز مریم صفدر اب عوام کو چکمہ دے رہی ہیں۔ مریم صفدرکے انٹرویو پر ردعمل میں ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ مریم صفدر نے ایک اور جھوٹ بولا ہے ایک طرف جعلی انقلابی بن کر فوج کے خلاف بیان بازی اور دوسری طرف معصومیت کا ڈرامہ رچا رہے ہیں۔ جمہوریت کے نام پر لوٹ مار اور کرپشن کرنے والے احتساب سے بھاگ نہیں سکیں گے۔