سوشانت کی بہن شویتا نے اچانک اپنا سوشل میڈیا اکاؤنٹ کیوں بند کیا؟

October 14, 2020

بالی ووڈ کے آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی بے وقت اور جواں مرگی نے اں کے خاندان کو سخت دھچکے سے دوچار کردیا ہے اور سوشانت کی بہن شویتا سنگھ کیرتی نے اپنے بھائی کی موت کے چار ماہ مکمل ہونے کے دن یعنی آج 14 اکتوبر کو بنا کسی اعلان کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو چھوڑ دیا ہے۔

واضح رہے کہ سوشانت سنگھ راجپوت نے اس سال 14جون کو ممبئی میں واقع اپنے فلیٹ میں مبینہ طور پر خودکشی کرلی تھی۔

سوشانت کی موت کے بعد سے ان کی ہمشیرہ شویتا سنگھ انصاف کے حصول کے لیے سوشل میڈیا پر مہم چلا رہی تھیں، اور آج انھوں نے سوشانت کی ایک ویڈیو شیئر کرنے کے بعد اپنے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس ڈی ایکٹیویٹ کردیے۔

انھوں نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ وہ اپنے بھائی کی موت کا سوگ منانے کے لیے دس روز کا بریک لینگی، تاہم شویتا کا تازہ ترین اقدام اچانک اور غیر اعلانیہ ہے۔

دریں اثنا شویتا کے ٹوئٹر فینز کوشش کر رہے ہیں کہ یہ معلوم ہوسکے ایسا کیا ہوا کہ شویتا نے اپنا اکاؤنٹ ہی بند کردیا۔