گھر میں جھاڑو پوچھا بھی لگاتا ہوں، امیتابھ بچن

October 16, 2020

بھارتی فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کے بعد اب بھی گھر کے روزمرہ کے کام خود کرتے ہیںجس میں جھاڑو پوچھا بھی شامل ہے۔

بھارت میں ایک ٹی وی شو کے دوران امیتابھ بچن سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ لاک ڈاؤن کے دوران گھر کے کام کیا کرتے تھے جس پر انہوں نے جواب دیا کہ مجھے کھانا پکانا نہیں آتا البتہ لاک ڈاؤن کے دوران گھر کی صفائی ستھرائی کا کام کرتا تھا اور اب بھی کرتا ہوں۔

یاد رہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران بھارتی فلم انڈسٹری کی کئی معروف شخصیات اپنے گھریلو کام کی تصاویر اور وڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرچکی ہیں۔