گوجرانوالہ : پی ڈی ایم کے جلسے میں پہلوان بھی رنگ جمانے پہنچ گئے

October 16, 2020

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ پی ڈی ایم کے گوجرانوالہ جلسے میں شرکت کے لیے جہاں دور دور سے لوگ آرہے ہیں، وہیں گوجرانوالہ کے پہلوان بھی مریم نواز کے استقبال کے لیے جلسہ گاہ پہنچ گئے ہیں۔

پہلوانوں کے شہر گوجرانوالہ میں پی ڈی ایم کے جلسے میں پہلوان بھی رنگ جمانے پہنچے ہیں، مہنگائی سے پریشان باپ بیٹا پہلوان کہتے ہیں کہ بادام پستے، گوشت سب مہنگا ہوگیا ہے۔

جناح اسٹیڈیم میں پنڈال سجنے کو تیار ہے، پہلوان بھی تیار اور کارکنان بھی تیار ہیں، جلسہ گاہ میں سج دھج کر پہنچنے والے پہلوان باپ بیٹا ارحم کہتے ہیں کہ مہنگائی نے پہلوانوں کو بھی شدید متاثر کیا اور وہ اسی لیے جلسے میں شرکت کے لیے باہر نکلے ہیں۔

پہلوانوں کا کہنا ہے کہ مریم نواز کے گوجرانوالہ آنے کی انہیں بہت خوشی ہورہی ہے اور ان کے استقبال کے لیے ہم لوگ بہت پر جوش ہیں۔