کراچی: فضل الرحمان تعزیت کیلئے مولانا عادل کے گھر جائیں گے

October 17, 2020


پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کراچی پہنچ گئے، وہ مولانا عادل کی شہادت پر اُن کے صاحبزادوں سے تعزیت بھی کریں گے۔

مولانا فضل الرحمان کل کراچی میں پی ڈی ایم کے جلسے سے مرکزی خطاب کریں گے۔

مولانا فضل الرحمان جامعہ فاروقیہ کا دورہ کرکے مولانا عادل خان کی شہادت پر اُن کے صاحبزادوں سے اظہار تعزیت کریں گے۔