ننھے کتے کی مالک کے جوتے استعمال کرنے کی کوشش

October 17, 2020


کتوں کے ننھے ننھے پلّے بہت شرارتی ہوتے ہیں، اور شرارتیں کرتے ہوئے کہیں بھی نکل جاتے ہیں، سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میںایک ننھا کتا اپنے مالک کے جوتے میںگھسنے کی کوشش کررہا ہے۔

کتے کے مالک کا کہنا ہے کہ اس کا ننھا کتا اکثر اسی کے جوتے استعمال کرنے کی کوشش کرتا ہے، اگرچہ وہ اسے پہن نہیں پاتا پھر بھی اس کے جوتے میںداخل ہوجا تا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو کو اب تک 30 لاکھ لوگ دیکھ چکے ہیں اور ننھے کتے کی حرکت کو بے حد پسند کررہے ہیں۔