زرداری کی کارکنوں کو کورونا وائرس ایس او پیز پر عمل کرنے کی ہدایت

October 17, 2020

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے پارٹی کارکنان کو کل کے جلسے میںکورونا وائرس سے بچنے کے لیے ایس او پیز پر عمل کرنے کی ہدایت کردی۔

آصف علی زرداری نے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، عہدیداران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ کارساز پر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے والے کارکن ایس او پیز پر عمل کریں۔

سابق صدر نے کہا کہ جلسے میں شریک کارکن فیس ماسک اور سماجی فاصلے کو ملحوظ خاطر رکھیں، جبکہ اراکین اسمبلی اور پارٹی عہدیدار کارکنوں کو ماسک اور سینی ٹائزر مہیا کریں۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ قیادت کو کارکنوں کی صحت اور زندگی بہت عزیز ہے۔

انہوںنے کہا کہ کورونا وائرس کی وباء ابھی ختم نہیں ہوئی اس وباء سے لازمی بچنا ہے۔