تربت: دہشتگردوں کی فائرنگ سے پیٹرولنگ پر مامور ایک جوان شہید، 3 زخمی

October 17, 2020

بلوچستان کے علاقے تربت میں پیٹرولنگ پارٹی اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں لائنس نائیک وسیم اللّٰہ شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تربت کے قریب جھکی پوسٹ کی پیٹرولنگ پارٹی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا۔

بیان میں بتایا گیا کہ دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک وسیم اللّٰہ شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں تین جوان زخمی بھی ہوئے۔