قارئین کیا سوچتے ہیں

October 18, 2020

ڈاکٹر مجاہد منصوری(17اکتوبر 2020) حکومت اور اپوزیشن ایک پیج پر

٭ جناب منصوری صاحب جلسہ تو اپوزیشن نے بہت خوب کیا لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا جلسوں سے منتخب حکومت گرائی جاسکتی ہے جواب یقیناً نہ میں ہی ہے لیکن اب حکومت کا حقیقی امتحان شروع ہوا چاہتا ہے کہ وہ مہنگائی، غربت اور افلاس کو کم کرنے میں کیا کردار ادا کرتی ہے۔ (زاہد عباس، لاہور)

سید ضیاء عباس (13اکتوبر 2020) جنسی تشدد کے واقعات ،حکومت کی ذمہ داری

٭سید ضیاء عباس بلاشبہ آپ نے بہت اچھا کالم لکھا ہے لیکن جنسی تشدد کی روک تھام کیلئے معاشرے کے ہر فرد کو اپنی ذمہ داری ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ معاملہ صرف حکومت یا میڈیا کی ذمہ داری قرار دے دینے سے معاشرے کی برائیاں ختم نہیں کی جا سکیں گی۔ (زرمین درانی، رحیم یار خان)

حامد میر(15اکتو بر 2020) آخری وزیراعظم

٭ جناب حامد میر صاحب آپ کا کالم پڑھ کر بہت سی معلومات حاصل ہوئیں۔ یہاں عمران خان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے جو کہ کسی حد ٹھیک بھی ہے اور غلط بھی۔ میرا خیال ہے کہ حکومت کو مزید وقت دینا چاہئے۔ کیونکہ حکومت کو کورونا سمیت بہت سے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ (رابعہ احمد، لاہور)

حسن نثار (15اکتوبر 2020) سوہنی دھرتی

٭حسن نثار آپ نے ملک کے بہت اہم مدعے کو اٹھایا ہے جو واقعی قابلِ غور ہے۔ حکومت میں آنے اور حکومت ملنے سے پہلے بہت سے دعوے توضرور کئے جاتے ہیں لیکن سب دعوے دھرے کے دھرے رہ جاتے ہیں۔ (علینہ علی، لاہور)

انصار عباسی (12اکتوبر، 2020) میں غیرتربیت یافتہ ہی اچھا

٭انصار عباسی صاحب آپ نے کیاخوب جواب دیا ہےاُن لوگوں کو جو مغربی معاشرے کو مہذب اور تربیت یافتہ سمجھتے ہیں۔ (نوید الرحمٰن، لاہور)

WhatsApp 0300-4647998

آج کے کمپیوٹرائزڈ دور میں ہر کالم پر فوراً ردعمل موصول ہوتا ہے۔ ’’جنگ WhatsApp‘‘ دراصل گزشتہ روز سب سے زیادہ پڑھے جانے والے کالموں پر قارئین کے فیڈ بیک کے انتخاب پر مشتمل ہے۔آپ اپنا فیڈ بیک 0300-4647998 پر ارسال کر سکتے ہیں۔ (ادارہ)