13 فرنچ اوپن اعزازات، نڈال کا ریکارڈ اب نہیں ٹوٹے گا، اینڈی مرے

October 18, 2020

لندن ( آن لائن ) انگلینڈ کے مایہ ناز ٹینس کھلاڑی اینڈی مرے کا کہنا ہے کہ رافیل نڈال کی جانب سے 13 ریکارڈ فرنچ اوپن اعزازات جیتنے کا اعزاز کوئی بھی کھلاڑی نہیں توڑ پائے گا، ایک انٹرویومیں اینڈی مرے کا کہنا ہے کہ یہ بہت بڑا ریکارڈ ہے اور اس کیلئے نڈال کی جتنی بھی تعریف کی جائے گی کم ہے مرے کا کہنا تھا کہ میرا نہیں خیال کہ کوئی کھلاڑی ایسا ہے جو ان کا یہ ریکارڈ توڑنے میں کامیاب ہوسکے گا۔