فکسنگ آفر، آئی سی سی اور پی سی بی رابطے میں

October 18, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پی سی بی سے ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی کپ ٹورنامنٹ میں مقامی کھلاڑی کو بکی کی جانب سے دی جانے والی فکسنگ آفر کی رپورٹ مانگ لی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں کھیلے جانے والے نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کےدوران کھلاڑی کو مبینہ فکسنگ آفر کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اعلی حکام حرکت میں آگئے، آئی سی سی نے حالیہ واقعے کے پیش نذر پاکستان زمبابوے کرکٹ سیریز کےدوران سیکورٹی آفیسر کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیاہے۔