قائداعظم ٹرافی سیکنڈ الیون کرکٹ ٹورنامنٹ کا آج آغاز

October 18, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر) قائداعظم ٹرافی سیکنڈ الیون کر کٹ ٹور نامنٹ اتوار سے شروع ہوگا۔ کراچی میں شروع ہونے والے نان فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ میں سدرن پنجاب کی سیکنڈ الیون ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔ایونٹ کےپہلے راؤنڈ کے میچز کی میزبانی اسٹیٹ بنک گراؤنڈ، کے سی سی اے اسٹیڈیم اور ٹی ایم سی گراؤنڈ کے سپرد کی گئی ہے۔ ایونٹ کے میچز این بی پی اسپورٹس کمپلیکس میں بھی کھیلے جائیں گے۔ابتدائی راؤنڈ میں دفاعی چیمپئن سدرن پنجاب کی ٹیم ناردرن کے مدمقابل آئے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان اتوار سے شروع ہونے والا تین روزہ میچ ٹی ایم سی گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔بلوچستان اور خیبرپختونخوا اسٹیٹ بنک گراؤنڈ جبکہ سنٹرل پنجاب اور سندھ کی ٹیمیں کے سی سی اے اسٹیڈیم میں مدمقابل آئیں گی۔ڈبل لیگ کی بنیاد پر کھیلے جانے والے ایونٹ میں ہر ٹیم دس میچز کھیلے گی۔ ایونٹ کا فائنل راؤنڈ 11 سے 13 دسمبر تک جاری رہے گا۔