بھارت میں غربت بڑھ گئی، پاکستان اور نیپال سے بھی پیچھے چلا گیا

October 19, 2020

نئی دہلی (جنگ نیوز)بھارت میں غربت بڑھ گئی، پاکستان اور نیپال سے بھی پیچھے چلا گیا،غربت کے عالمی اشاریہ 2020میں 107اقوام میں بھارت کو 94 واں رینک دیا گیا ، نیپال کا رینک 73اور پاکستان کا 78 ہے،صورتحال پراجیکٹس پر ناقص عمل ، موثر نگرانی کے فقدان ، ناقص غذا کے مسئلے سے نمٹنے میں غفلت کا نتیجہ ہے،بھارت کو غربت کے عالمی اشاریہ 2020میں 107اقوام میں 94 واں رینک دیا گیا ہے جو غربت کے سنگین زمرے کا عکاس ہے ۔ بھارتی اخبار کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال پراجیکٹس پر ناقص عمل ، موثر نگرانی کے فقدان ، ناقص غذا کے مسئلے سے نمٹنے میں غفلت اور بڑی ریاستوں کے مایوس کن پرفارمنس کا نتیجہ ہے ۔ گذشتہ سال انڈیا کا رینک 117 ملکوں میں 102 تھا ۔ نیپال ( 73 ) اور سری لنکا ( 64 ) بھارت سے کافی بہتر حالت میں ہیں ۔ پڑوسی پاکستان اور بنگلہ دیش کا رینک ترتیب وار 78 اور 75 ہے ۔ چین اور ترکی میں اقل ترین غربت ہے ۔