ضلع کرم میں زائرین کا مزار ات کی بندش کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

October 19, 2020

پشاور ( وقائع نگار )بادشاہ میر انور غگ کمیٹی تیراہ ضلع کرم کے زیر اہتمام اولیاء کرام کے مزارات کی بندش کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرے کی قیادت ثقلین اور دیگر عہدیداران نے کی مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے مظاہرے سے خطاب میں شرکاء کا کہنا تھا کہ ضلع کرم میں امن قائم ہو چکا ہے اور جہاں دیگر تعمیراتی سرگرمیاں اور سرکاری املاک کی تعمیر کا سلسلہ جاری ہے وہی بادشاہ میر انور شاہ سید میاں کے مزار کو تا حال نہیں کھولا گیا جو قابل مذمت ہے جبکہ زائرین کے جانے پر بھی پابندی ہے مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ بادشاہ میر انور شاہ سید میاں کے مزار کی ناجائز اور غیر آئینی بندش کا فی الفور خاتمہ کیا جائے اور زیارت کی تعمیر و تزئین کی اجازت دی جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائر کاروسیع کرینگے بعدازاں مظاہرین نے گورنر ہائوس تک احتجاجی واک بھی کیا۔