اسلامی جمعیت طلبہ کی تعلیمی فیسوں میں اضافےودیگر مطالبات سے متعلق ریلی

October 19, 2020

پشاور ( وقائع نگار )اسلامی جمعیت طلبہ نے تعلیمی فیسوں میں اضافے، پی ایم ڈی سی کو تحلیل کرنے اور طلبہ یونین کی بحالی سمیت دیگر مطالبات سے متعلق پشاور پریس کلب سے گورنر ہاؤس تک طلبہ حقوق ریلی نکالی ریلی کی قیادت ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان حمزہ محمد صدیقی کر رہے تھے مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر طلبہ کے حق میں مطالبات درج تھے مظاہرین نے کہاکہ موجودہ حکومت نے کوئی نئی یونیورسٹی نہیں بنائی، اور نہ ہی یونیورسٹیز کو کوئی گرانٹ دیا گیا انہوں نے کہاکہ طلبہ کوان کے حقوق دیئے جائیں کیونکہ ان کی مشکلات روزانہ کی بنیاد پر بڑھتی جارہی ہیں مظاہرین نے کہاکہ پی ایم ڈی سی کو تحلیل کر کے موجودہ حکومت نے میڈیکل کمشین قائم کر دیا اور میڈیکل کمیشن کے قیام میں جو پالیسیز اپنائی گئی ہے وہ طلبہ کے مستقبل سے کھیلنے کے مترادف ہے یہ فیصلہ حکومت کو واپس لینا چاہیے مقررین نے کہاکہ تعلیمی اداروں کے طلبہ سے کورونا کے دوران بھی لاکھوں روپے کی فیسیں وصول کی گئی جو افسوسناک ہے ان کو ریلیف دینا چاہیے تھا انہوں نے اعلان کیا کہ فیسوں میں کمی اور طلبہ یونین کی بحالی تک آئی جے ٹی کے احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا انہوں نے کہاکہ صوبے کی بیشتر یونیورسٹیز کو بغیر وائس چانسلر کی چلائی جا رہی ہیں جو سمجھ سے بالاتر ہے ہر شعبہ کو ریلیف دیا گیا، لیکن یونیورسٹی کو کوئی ریلیف نہ دینا موجودہ حکومت کی تعلیم دشمن پالیسیوں کی عکاسی ہے حالانکہ حکومت نے الیکشن سے قبل منشور میں طلبہ کو سپورٹ دینے کے اعلانات کیے تھے تاہم اب اس کے بررعکس اقدامات کر رہی ہے اور تعلیم دوست پالیسی اپنانے کی دعویدارحکومت نے تعلیم کے لئے کچھ نہیں کیا۔