پشاور کی 120نیبر ہوڈ کونسلز کی تنظیم سازی کیلئے درخواستیں طلب

October 19, 2020

پشاور(وقائع نگار)سابق نائب ناظم اور پاکستان تحریک انصاف سٹی ڈسٹرکٹ پشاور کے صدر سید قاسم علی شاہ نے شہر بھر کی 120سے زائد نیبر ہوڈ کونسلز کی تنظیم سازی کیلئے 30اکتوبر تک درخواستیں طلب کر لیں گذشتہ روز 120سے زائد نیبر ہوڈ کونسلز کی تنظیم سازی کیلئے پاکستان تحریک انصاف سٹی ڈسٹرکٹ پشاور کی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت سید قاسم علی شاہ نے کی اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ تحریک انصاف کے خواہش مند کارکن سابقہ بلدیاتی نمائندے 30 اکتوبر تک درخواستیں جمع کروا لیں تاکہ اگلے ماہ نومبر کو نیبر ہوڈ کونسلوں کی تنظیم سازی کا عمل مکمل کرکے باقاعدہ نوٹیفیکشن جاری کیا جا سکے ، میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سید قاسم علی شاہ کا کہنا تھا کہ تنظیم سازی کی شفافیت کو مدنظر رکھتے ہوئے تحریک انصاف کے کارکنوں سے درخواستیں طلب کی گئیں ہیں جو نیبر ہوڈ کی سطح پر شہریوں کے مسائل حل کرنے میں پیش پیش رہیں ، ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سیکرٹریٹ پشاور میں خواہش مند کارکن درخواستیں جمع کروائیں جس کے بعد 5 نومبر کو کابینہ اجلاس میں باقاعدہ عہدیداروں کا فیصلہ کرکے باقاعدہ نوٹیفیکشن جاری کیا جائے گا ، قاسم شاہ کا کہنا تھا کہ نیبر ہوڈ کونسلوں کی تنظیم سازی سے عوام کے مسائل کو حل کرنے میں مدد ملے گی۔