پاک سر زمین پارٹی کی 21رکنی صوبائی کمیٹی کا اعلان

October 19, 2020

پشاور( وقائع نگار) پاک سرزمین پارٹی کے وائس چیئر مین شبیر احمد قائم خانی نے خیبرپختونخوا کی 21 رکنی صوبائی کمیٹی کے نو منتخب اراکین کے ناموں کا اعلان کر دیا جس کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا پارٹی نوٹیفیکیشن کے امتیاز اسد تنولی دوبارہ صوبائی صدر ‘ فہد خان اور خالد حبیب سینئر نائب صدور ‘ کیپٹن ریٹائرڈ صاحب نظاراور ذین اللہ نائب صدور‘ اشرف آفریدی انفارمیشن سیکرٹری‘ شاہد اطلس اور عمران ورماجوائنٹ سیکرٹریز جبکہ کمیٹی ممبران میں ملک دلفراز‘ جہانزیب ‘ عنایت جمال ‘ وحید الزماں ‘ محب اللہ ایڈوکیٹ‘ آصف پراچہ ایڈوکیٹ ‘ اقبال مروت ‘ لالا نسیم ‘ اکبر آفریدی‘ریات اللّٰہ خان‘ عامر نواز اور عاطف جاویدشامل ہیں ۔ پاک سر زمین پارٹی کے صوبائی صدر امتیاز اسد تنولی نے کہا کہ پارٹی کی ترقی کیلئے دن رات محنت کرینگے اور عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک سر زمین پارٹی سیاسی نعروں پر نہیں بلکہ عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے اور وہ وقت دور نہیں کہ پاک سر زمین پارٹی اقتدار میں ہوگی۔