سمجھ رہی ہوں کیا کھیل کھیلا جارہا ہے، مریم نواز

October 19, 2020

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے وہ سمجھ رہی ہیں کہ کیا کھیل کھیلا جارہا ہے، اتنے لوگوں میں قتل کی دھمکی کی آواز کیسے آگئی، جس کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا وہ وقاص احمد خان دہشت گردی کی عدالت کا مفرور ہے، اگر ہمت ہے تو انھیں گرفتار کریں۔

کراچی میںمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ایک لمحے کے لیے بھی مجھے یہ نہیں لگا یہ سندھ حکومت کی کارروائی ہے، کسی نے کراچی میں گرفتاری سے تا ثر دینے کی کوشش کی کہ دراڑ آجائے گی۔

مریم نواز نے کہا کہ ہمیں سب سمجھ آرہا ہے کیا کھیل کھیلا گیا، کیا مقاصد تھے، ہم تیار ہیں، ہمیں پتہ ہے اس طرح کی چیزیں ہوگئی ہیں۔