ٹی20 میں نوجوانوں کو زیادہ موقع دینا چاہتے ہیں، مصباح

October 20, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) زمبابوے کے خلاف سیریز کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے ہیڈکوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے کہا کہ ٹی20 میں نوجوانوں کو زیادہ موقع دینا چاہتے ہیں۔ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی جتنی کرکٹ کھیلے گا بہتر ہے یہی ڈاکٹرز کا خیال ہے۔ شاہین شاہ کے ورک لوڈ کو مینیج کیا جا رہا ہے۔ نسیم شاہ بدستور ان فٹ ہیں۔ ان کے بارے میں ا بھی کچھ کہہ نہیں سکتے امید ہے نیوزی لینڈ سے قبل فٹ ہوجائے گا۔ پیر کو پریس کانفرنس میں مصباح الحق نے کہا کہ کچھ کھلاڑی فٹنس مسائل سے دوچار ہیں۔ شرجیل خان، اعظم خان اور ذیشان اشرف کوہائی پرفارمنس سینٹر بلایا جارہا ہے۔ نوجوان پرفارمرز کو پاکستان شاہین کی جانب سے نیوزی لینڈ میں موقع ملے گا۔۔ سرفراز احمد کا چانس مشکل بن رہا تھا اب وہ ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کھیل کر نیوزی لینڈ کے لیے تیاری کریں۔ زمبابوے کو آسان حریف نہیں سمجھنا۔