خواتین کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈیوڈ ہیمپ پاکستان پہنچ گئے

October 20, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ ڈیوڈ ہیمپ پاکستان پہنچ گئے۔ڈیوڈ ہیمپ کا کوویڈ 19 ٹیسٹ لیا گیا۔وہ اپنی ذمہ داریوں کا باقاعدہ آغاز ٹیسٹ کے نتائج منفی آنے کی صورت میں کریں گے۔کراچی میں خواتین کرکٹ ٹیم کا ہائی پرفارمنس کیمپ جاری ہے۔