رضوان کو بہترین کیپر قرار دینے پر کامران بورڈ سے ناراض

October 20, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل قومی ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں بہترین وکٹ کیپر کا انعام نہ ملنے پر ناراض ہیں اور انہوں نے ای میل کے ذریعے پی سی بی چیئرمین احسان مانی اور سی ای او وسیم خان کو شکایت کی ہے۔ وسیم خان نے انہیں انصاف دلانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ سینٹرل پنجاب کی نمائندگی کرنے والے کامران اکمل نے 10 میچز میں 11 شکار کیے جن میں 8 کیچ اور 3 اسٹمپڈ شامل ہیں، ان کی جگہ چیمپئن شپ کے بہترین وکٹ کیپر قرار پانے والے محمد رضوان نے 12 میچز میں 6 کیچز اور 2 اسٹمپڈ کرکے 8 کھلاڑیوں کو پویلین بجھوانے میں مدد دی۔