ڈونلڈ ٹرمپ نے انتھونی فائوچی کو احمق قرار دے دیا

October 20, 2020

واشنگٹن (اے ایف پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا میں کوروناوائرس کے سب سے بڑے ماہر ڈاکٹر انتھونی فائوچی پر سخت تنقید کرتے ہوئے احمق قرار دے دیا ہے۔ جاری مہم میں اپنی ٹیم سے بات کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرپ کا کہنا تھا کہ عوام کورنا وائرس سے تنگ آچکی ہے۔ عوام کا مطالبہ ہے کہ انہیں تنہا چھوڑ دیا جائے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ عوام انتھونی فائوچی اور دیگر احمقوں کی باتیں سنتے سنتے بیزار ہوچکی ہے۔ امریکا میں اب تک کورونا وائرس کی وجہ سے 2 لاکھ 20 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔