ایڈیشنل سیشن ججز کی بھرتی کیلئے تحریری امتحانات شروع

October 20, 2020

لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے زیر اہتمام ایڈیشنل سیشن ججز کی بھرتی کے لئے تحریری امتحانات شروع ہو گئے۔ لاہور سمیت صوبہ بھر کے 700 سے زائد وکلاء لاہور بورڈ کے امتحانی مراکز، ملتان، بہاولپور اور راولپنڈی کے امتحانی سینٹر میں امتحان د ے رہے ہیں۔ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں کمیٹی امتحان کی نگرانی کر رہی ہے۔ایڈیشنل سیشن ججز اور سول ججز بھی امتحانی سینٹر میں تعینات کئے گئے ہیں۔