گرانفروشی پر سبزی کے آڑھتیوں سمیت 12افراد گرفتار

October 20, 2020

پشاور( وقائع نگار)محکمہ خوراک نے فردوس سبزی منڈی میں سبزیوں کے نرخوں سے متعلق آگاہی حاصل کی جہاں پر سبزیوں کے آڑھتی مقررہ نرخوں سے تجاوز کر رہے تھے.محکمہ خوراک نے گرانفروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 12 افراد کو گرفتار کرلیا راشنگ کنٹرولر پشاور آفتاب عمر کی نگرانی میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولرانگورشاہ اور فوڈ انسپکٹر محسن نثارنے فردوس سبزی منڈی میں سبزیوں کے نرخوں کو چیک کیا ۔ راشننگ کنٹرولر پشاور آفتاب عمر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے احکامات پر من وعن عملدرآمد کرتے ہوئے گرانفروشوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گرانفروشوں کے خلاف کارروائیاں بدستور جاری رہیں گی اور عوام کو لوٹنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔.