حفیظ سنٹر میں آگ لگنے کے واقعہ پر پشاور کے تاجروں کی یکجہتی ریلی

October 20, 2020

پشاور (وقائع نگار) لاہور میں کمپیوٹرہول سیل مارکیٹ حفیظ سنٹر میں آگ لگنے کے واقعہ کے بعد گل حاجی پلازہ کے دکانداروں نے یکجہتی ریلی کا انعقاد کیا ریلی میں کمپیوٹرز ڈیلرز، دکاندار اور ہول سیل کے تاجر شامل تھے اس موقع پر حفیظ سنٹر کے ڈیلرز کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا اور پنجاب حکومت سے حکومت سے مطالبہ کیا کہ جلنے والی دکانوں کے مالکان کے ساتھ مالی امداد کی جائے اور ملک کی سب سے بڑی ہول سیل مارکیٹ کے نقصان کا ازالہ کر کے کاروباری سرگرمیاں بحال کی جائیں ۔