سرکاری زمین پر قبضہ کی کوششوں کو ناکام‘ معززین علاقہ کا اجلاس طلب

October 20, 2020

پشاور(نمائندہ خصوصی) گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر 3اکبر پورہ سے ملحقہ سرکاری زمین پر قبضہ گروپ کے قبضہ کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لئے آج منگل 20اکتوبر کو 9بجے صبح گورنمنٹ پرائمری سکول اکبر پورہ میں معززین علاقہ کا اجلاس طلب کر لیاگیا ،گرینڈ امن جرگہ کے سربراہ سید ہدایت شاہ ،متحدہ عوامی محاز کا سربراہ سید سبز علی شاہ ،صدر سید حیدر علی شاہ باچا ،اے این پی کے صوبائی کونسلر حاجی مصری خان ،فخر سادات سید محسن شاہ ،سابق نائب ناظم ظفر علی خان ،سابق نائب ناظم سید وکیل شاہ ،پیپلز پارٹی ضلع نو شہرہ کے جنرل سیکرٹری سید افتخار علی شاہ،سینئر نائب صدر ملک باقر شاہ ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری سید معظم شاہ ،اکبر پورہ کے صدر سید جمیل شاہ ،اور جنرل سیکرٹری سید منصف شاہ نے اعلان کیا ہے کہ سرکاری زمین پر قبضہ گروپ کے قبضہ کی کوششوں کو ناکام بنایا جائے گا ۔