عید میلاد النبیؐ کی تیاریاں ، جلوس ایس او پیز کے تحت منعقد کرنیکا فیصلہ

October 20, 2020

پشاور(وقائع نگار) ربیع الاول کا چاند نظر آتے ہی شہر بھر میں جشن عید میلاد النبی کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں میلادکمیٹیوں کے اجلاس بھی شروع ہو گئے ہیں صوبائی دارلحکومت پشاور میں جشن عید میلاد البنی کو شایان شان طریقے سے منانے کے لئے تیاریوں کا آغاز کینٹ اورسٹی ایریا میں شروع کردیا گیاہے رواں سال جلوسوں کے لئے کروناکے باعث ایس او پیز جاری کیا گیا ہے جس کے باعث جلوسوں میں شرکت کرنے والوں کے لئے ماسک پہنا لازمی ہو گا۔ پشاو ر کے قدیمی اورروایتی جلوس میلاد چوک سے شروع ہو کر مختلف راستوں سے ہوتے ہو ئے قصہ خوانی بازار پر اختتام پذیر ہو گا شہر کے مختلف مساجدوں کی سجاوٹ کا کام بھی شروع کردیاگیاہے میلاد جلوس کے لئے سیکورٹی پلان بھی تیار کرنا شروع کیا گیا ہے جبکہ صوبے کے مختلف اضلاع میں میلاد جلوسوں کے لئے سیکورٹی رپورٹ طلب کی گئی ہے عید میلاد النبی کے سلسلے میں لنگر پکوانے کے لئے بکنگ بھی شروع ہو گئی ہے۔