ناسا کا چاند پر 4جی کے استعمال کا منفرد منصوبہ

October 20, 2020


ناسا خلانوردوں کے لیے 4 جی نیٹ ورک کی سہولت حاصل کررہا ہے اور یہ منصوبہ نوکیا کمپنی کو سونپا گیا ہے تاکہ چاند پر4جی کا استعمال یقینی بنایا جاسکے۔

4G کے حصول سے خلانوردوں کو خلائی مرکز تک اہم معلومات پہنچانے میں آسانی ہوگی۔

تیز ترین انٹرنیٹ سے مواد کی فراہمی بھی جلد ممکن ہوسکے گی، اس منصوبے کی لاگت ایک کروڑ 41 لاکھ ڈالرز ہوگی۔

نوکیا نیٹ ورک اکیوپمنٹ چاند کی سطح پر 2022کے آخر تک انسٹال کرےگا جبکہ مستقبل میں فور جی نیٹ ورک فائیو جی میں تبدیل کیا جاسکے گا۔