پیرو، پہاڑ پر 2 ہزار سال پرانا بلی کا خاکہ دریافت

October 20, 2020

پیرو کے تاریخی اہمیت کے حامل پہاڑی سلسلے پر آثار قدیمہ کے ماہرین نے 2 ہزار سال پرانے بلی کے خاکے کو دریافت کرلیا۔

دریافت ہونے والا بلی کا خاکہ کم از کم 2 ہزار سال پرانا ہے، ماہرین اس بات پر حیران ہیں کہ 120 فٹ سے لمبا اور30فٹ تک چوڑا خاکہ اب تک کیسے ان کی نظروں سے اوجھل رہا۔

اسی مقام پرسمندری مچھلی اور بندر سمیت دیگر جانوروں اور پرندوں کے ہزاروں سال پرانے خاکے بھی ملے ہیں اور حیران کن طور پر تمام خاکے حالیہ دور کے آرٹ سے گہری مشابہت رکھتے ہیں۔