گرینڈ ہیلتھ الائنس کے تحت سرکاری اسپتالوں میں احتجاج آٹھویں روز بھی جاری

October 21, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گرینڈ ہیلتھ الائنس سندھ کے تحت صوبے بھر کے سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹرز و پیرامیڈیکل اسٹاف کا احتجاج آٹھویں روز بھی جاری رہا۔ مظاہرین نے او پی ڈیز اور آپریشن تھیٹرز کا بائیکاٹ کیا جس کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ کراچی میں جناح اسپتال، سول اسپتال، لیاری جنرل اسپتال سمیت مختلف اسپتالوں میں او پی ڈیز سمیت آپریشن تھیٹرز کا بھی بائیکاٹ کیا اور احتجاجی مظاہرے کئے۔