اسلاموفوبیا تدارک کانفرنس، گستاخانہ خاکوں کیخلاف سفارتی کوششوں پر زور

October 21, 2020

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) اسلامو فوبیا کے تدارک کے مو ضوع پرگزشتہ روز ترکی کی وزارت مذہبی امور کے زیر اہتمام عالمی ورچوئل کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں گستاخانہ خاکوں کیخلاف سفارتی کوششوں پر زور دیا گیا۔اسلاموفوبیا تدارک کانفرنس سے ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے کانفرنس سےخطاب کیا۔ نورالحق قادری نے پاکستان کی نمائندگی کی، کانفرنس میں 50 نےسے زائد ممالک کے وزراء مذہبی امور اور مذہبی امور کے سربراہان نے شرکت کی۔