خسرو بختیار کو کام سے روکنے کی درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر فیصلہ محفوظ

October 21, 2020

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب انکوائری مکمل ہونے تک وفاقی وزیر خسرو بختیار کو کام سے روکنے کی درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ منگل کو عدالت عالیہ اسلام آباد کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس غلام اعظم قمبرانی نے محمد احسن عابد ایڈووکیٹ کی درخواست کی سماعت کی۔