پاکستان زمبابوے سیریز میں تھوک سے گیند چمکانے کی ممانعت

October 21, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز میں بھی کسی بولرکو تھوک سے گیند کو چمکانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اگر کوئی کھلاڑی ایسا کرتا پایا گیا توابتدائی طورپر امپائر تھوڑی نرمی کا مظاہرہ کرے گا تاہم اگلی خلاف ورزی پر مذکورہ ٹیم کو انتباہ جاری کردیا جائے گا۔ ایک ٹیم کو دو مرتبہ وارننگ جاری کی جاسکتی ہے، جس کے بعد گیند کو تھوک سے چمکانے پر بیٹنگ سائیڈ کو پینلٹی کے طور پر 5 اضافی رنز دے دئیے جائیں گے۔ سی ای سی نے تصدیق کی ہے کہ ان حالات میں کم تجربہ رکھنے والے امپائرز کی تعیناتی کے باعث ہر ٹیم کو میچ کی ہر اننگز کے لیے ایک اضافی ڈی آر ایس رویو دیا جارہا ہے، لہٰذا وائٹ بال کرکٹ میں اب ہر ٹیم کے پاس اننگز میں 2 رویوز لینے کی اجازت ہوگی۔