پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں کو ٹریننگ کیمپ کے دوران اہل خانہ کو ساتھ رکھنے کی اجازت

October 21, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر)زمبابوے کے خلاف ہوم سیریز کے دوران پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستا ن ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کو ٹریننگ کیمپ کے دوران اہل خانہ کو ساتھ رکھنے کی اجازت دے دی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کرکٹرز کوویڈ 19 پروٹوکولز مکمل کر کے فیملیز کو ساتھ رکھ سکتے ہیں ۔قومی کرکٹرز کی پہلی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ بدھ کو ہو گی کرکٹرز چار روز لاہور میں ٹریننگ کیمپ کریں گے۔