سمیع ﷲ اور صدر پی ایچ ایف میں ملاقات

October 21, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر) قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان سمیع ﷲ اور پی ایچ ایف کے صدر بریگیڈیئر ریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھر کے درمیان منگل کوبہاولپور میں ملاقات ہوئی۔ اس متعلق سابق کپتان نے جنگ کو بتایا کہ وہ ہاکی میں بہتری کے خواہشمند اور اس کیلئےفیڈریشن کے اچھے کاموں کے ساتھ ہیں۔پی ایچ ایف کے صدر نے کہا کہ سمیع ﷲ پاکستان کے لیجنڈ ہیں، ان سے کوئی اختلاف نہیں ، ان کی خدمات کا فائدہ اٹھائیں گے۔