صادق آباد کے علاقہ میں فائرنگ ، ایک شخص جاں بحق

October 21, 2020

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر )تھانہ صادق آباد کے علاقہ سروس روڈ پرفائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ ایس ایچ اوصادق آبادنے بتایاکہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق بالا کوٹ کا رہائشی واصب علی اپنے دوستوں کے ساتھ ٹرانسفارمر چوک میں کھانا کھانے کے بعد واپس جا رہا تھا کہ سروس روڈ یوٹیلٹی سٹور کے قریب لڑائی جھگڑا ہو رہا تھا جہاں فائرنگ کی زد میں آ کر واصب علی زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا۔