فیئر پرائس شاپس کے باوجود سبزیاں، پھل قوت خرید سے باہر

October 21, 2020

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے فیئر پرائس شاپس کھولنے کے باوجود سبزیاں اور فروٹ کی قیمتیں شہریوں کی قوت خرید سے باہر رہیں۔ ناشپاتی ،انار اور سندر خانی انگور 300 روپے کلو،سیب کالا کلو 180 سے 250 روپے، اور جاپانی پھل 150 روپے فروخت ہوتا رہا۔ منگل کو مارکیٹ کمیٹی کے نرخوں کے مطابق آلو تازہ 77 روپے ،پیاز 71 روپے ،ٹما ٹر 116 روپے ،ادرک 360 روپے ،لیموں 75 روپے ،لہسن 160 روپے ،کدو 48 روپے ،فراشبین 78 روپے ،بھنڈی 52 روپے ،بینگن 36روپے ،مٹر 245 روپے ،ٹینڈے 120 روپے ،کھیرا 50 روپے شملہ مرچ 170 روپے ،سبز مرچ 190 روپے ،پھول گوبھی 72 روپے ،بند گو بھی 96 روپے ،پالک 22 روپے ،شلجم 68 روپے ،ماڑو 84 روپے ،مولی 38 روپے ،کریلا 72 روپے ،سبز توری 60روپے ،اروی 84 روپے ،گا جر 82 روپے ،انڈے شیور 165 روپے درجن ،مسمی 66 روپے درجن ،میٹھا 148 روپے ،شکری 70 روپے ،مرغی 190 روپے کلو ،سیب کالا کلو پاکستا نی 130 روپے ،سیب گاجا 107،سیب گولڈن99 روپے ،کیلا پاکستانی 46 روپے ،انگور سندر خانی 268 روپے ،انگور گولہ 169 ورپے ،انگور ثا فی 180 روپے ،ناشپا تی 102 روپے ،انار 125 روپے ،امرود 88 روپے اورانار اسپیشل 187 روپے تھے۔