سستے سہولت بازار پورا ہفتہ لگائے جائیں گے، ڈپٹی کمشنر

October 21, 2020

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے)ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ انوارلحق نے سہولت بازاروں کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سستے سہولت بازار پورا ہفتہ لگائے جائینگے اور ضلعی انتظامیہ نگرانی کرے گی۔ ضلع راولپنڈی میں گیارہ سستے سہولت بازار راول روڈ، چوہڑ چوک،گلزار قائد، کمیٹی چوک، حیدری چوک، ٹیکسلا، گوجر خان،کہوٹہ، کلر سیداں،کوٹلی ستیاں اور مری میں لگائے گئے ہیں۔