ایپکا کا حکومت کی طرف سےمطالبات منظور کرنے کی یقین دہانی پر احتجاج موخر

October 21, 2020

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) ایپکا پاکستان کے 14 اکتوبر کے دھرنے کے نتیجہ میں وزیر اعظم کی اعلان کردہ کمیٹی کے اور ایپکا وفد کے درمیان وزیر اعظم کی ہدایت پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے کمیٹی روم میں تفصیلی مذاکرات ہوئے۔صدر ایپکا ارشاد چودھری نے کہا کہ کمیٹی کی مطالبات منظوری کی یقین دہانی پر21 اکتوبر کو ہونے والے احتجاج کو موخر کرنے کا اعلان کیا ہے۔