ای پے سے ریونیو اکٹھا کرنے میں بہتری آئیگی،یاسر ہمایوں، محسن لغاری

October 21, 2020

لاہور (خبر نگار) کسانوں کو آبیانہ ٹیکس کی ای پے ایپ سے آن لائن ادائیگی کی سہولت دینے کیلئے پی آئی ٹی بی اور محکمہ آبپاشی پنجاب کے درمیان ’’ای آبیانہ‘‘ منصوبہ کی مفاہمتی یادداشت طے پا گئی۔ چیئرمین پی آئی ٹی بی اظفر منظور اور سیکرٹری آبپاشی سیف انجم نے ایم او یو پر دستخط کیے۔تقریب میں صوبائی وزیر آئی ٹی و ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں، وزیر آبپاشی محسن خان لغاری، ڈائریکٹر جنرل فیصل یوسف و دیگر سینئر افسران شریک ہوئے۔صوبائی وزیر برائے آئی ٹی و ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں کا کہنا تھا کہ ای پے سسٹم کے ذریعے ریونیو اکٹھا کرنے اور پانی کے بہاؤ کی نگرانی و دیکھ بھال میں شفافیت اور بہتری آئے گی۔وزیرآبپاشی محسن لغاری نے کہا کہ اس سے قبل پنجاب میں آبیانہ کی جمع شدہ رقم کی جانچ پڑتال کرنے یا اس کو ٹریک کرنے کا کوئی ڈیجیٹل طریقہ کار موجود نہیں تھا ۔