انرولمنٹ کو سو فیصد بنانے کے لیے شبانہ روز محنت کر رہے ہیں، سمیرا صمد

October 21, 2020

لاہور(خبر نگار)صو بائی سیکرٹری خواندگی و غیر رسمی بنیادی تعلیم سمیرا صمد نے کہا ہے کہ محکمہ لٹریسی پنجاب میں شرح خواندگی میں اضافے اور ریگولرسکولوں میں طلبا و طالبات کی انرولمنٹ کو سو فیصد بنانے کے لیے شبانہ روز محنت کر رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار صوبائی سیکرٹری نے قائد اعظم اکیڈمی فار ایجوکیشن ڈویلپمنٹ پنجاب کے آڈیٹوریم میں منعقدہ مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کی۔