نیب کی نگرانی میں 17کالجز کے طلباء و طالبات میں مضمون نویسی کامقابلہ

October 21, 2020

لاہور(نیوزرپورٹر) قومی احتساب بیورو (نیب)، لاہور کے آگاہی و تدارک ونگ کی نگرانی میں گزشتہ روزپنجاب کے 17 مختلف اضلاع کے کالجز کے طلباء و طالبات کے مابین مضمون نویسی کے مقابلہ جات کا انعقاد کیا گیا جن کی نگرانی ڈائریکٹر کالجز، لاہور ضیاءالرحن اور نیب لاہور اویئرنیس اینڈ پری وینشن ونگ سے ڈائریکٹر سید محمد حسنین نے کی۔طلباء و طالبات کے مابین ہونیوالے مقابلہ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ اپوا کالج برائے خواتین اور گورنمنٹ کالج فار بوائیز ٹائون شپ، لاہور میں منعقد ہوئے جن میں سینکڑوں طلباء و طالبات نے شرکت کی۔ " پاکستان میں کرپشن کے اسباب اور ان کا ممکنہ حل" کے عنوان پر اپنے خیالات کا قلم کی مدد سے اظہار کرنے کا موقع فراہم کیا گیا۔